ڈپٹی کمشنر ہری پور کا تحصیلدار کے عہدہ پر ترقی پانے والے حسرت خان کو بہترین خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین

جمعرات مئی 00:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور سید فیاض علی شاہ نے سپرنٹنڈنٹ سے تحصیلدار کے عہدہ پر ترقی پانے والے حسرت خان کی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ تحصیلدار کے عہدہ پر ترقی پانے والوں کے اعزاز میں بدھ کو یہاں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر فیاض علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنرز سارہ رحمن، ڈاکٹر عادل ایوب، عدنان جمیل اور دیگر افسران اور جملہ سٹاف نے شرکت کی اور انہیں ترقی پانے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا گیا اور مستقبل میں ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے حسرت خان کی خدمات کا خصوصی طور پر تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ڈیوٹی کو ہمیشہ پوری ایمانداری اور فرض شناسی سے نبھایا جس وقت بھی ان کی ضرورت پڑی ڈیوٹی ٹائم سے ہٹ کر بھی انہوں نے اپنا تعاون جاری رکھا جس پر وہ بلاشبہ خراج تحسین کے مستحق ہیں، ہم دعا گو ہیں کہ الله ناہیں مزید کامیابیاں نصیب کرے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحصیلدار حسرت خان نے بھی افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کیلئے بھی خوشی کا مقام ہے کہ ڈی سی آفس میں بھرتی ہونے سے لیکر بحیثیت سپرنٹنڈنٹ 27 سال تک خدمات سرانجام دینے کے بعد آج وہ اچھی یادیں لیکر یہاں سے جا رہے ہیں، الحمدالله ضمیر مطمئن ہے کہ ان 27 سالوں میں اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :