آپریشن ردالفساد کے تحت سیکورٹی فورسز کی بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں کارروائی

کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ سلمان بادینی سمیت 3 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

جمعرات 17 مئی 2018 01:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) آپریشن ردالفساد کے تحت سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں کارروائی کر کے کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ سلمان بادینی سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خود کش بمباروں کی موجودگی پر کارروائی کی۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے دہشت گرد 100 سے زائد پولیس اہلکاروں اور ہزارہ برادری کے قتل میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں میں 2 خود کش بمبار بھی شامل تھے۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید ہو گئے جبکہ 4 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔