2018ء فیفا ورلڈ کپ کے ریفری فہدال مرداسی کو میچ فکسنگ کرنے پر تاحیات پابندی کا سامنا

جمعرات 17 مئی 2018 09:50

زیورخ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) آئندہ ماہ روس میں شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے نامزد کئے گئے سعودی عرب کے ریفری فہد ال مرداسی کو مبینہ طور پر میچ فکسنگ کی کوشش کرنے پر تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑا، اس کا مطلب ہے کہ اب وہ میگا ایونٹ میں ریفری کے فرائض انجام نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن نے ہمیں بتایا ہے کہ فہد ال مرداسی نے ال اتحاد اور ال فیاسلے کلب کے درمیان کھیلے گئے کنگز کپ فائنل کے دوران ال اتحاد کلب کے ایک عہدیدار سے میچ فکس کرنے کیلئے رابطہ کیا اور انہوں نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے جس کے بعد ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مرداسی 2011ء سے بطور فیفا ریفری فرائض انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :