سعودی عرب، پاسپورٹ کے حصول کیلئے شاندار سہولت فراہم کردی گئی

گھر پہنچانے کی سہولت

جمعرات 17 مئی 2018 10:10

سعودی عرب، پاسپورٹ کے حصول کیلئے شاندار سہولت فراہم کردی گئی
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ابشر ایپ کے ذریعے پاسپورٹ بنوانے والے افراد کوان کے پاسپورٹ گھر پر پہنچائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ پاسپورٹ گھر تک پنہچانے کی یہ خدمت ریاض، مکہ مکرمہ اور مشرقی علاقوں میں فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں محکمہ پاسپورٹ ، نیشنل انفارمیشن سینٹر اور سعودی ڈاک سے تعاون حاصل کر لیا گیا ہے۔