سعودی عرب، سماجی کفالت پروگرام کے شرکاء کے لئے 1.9ارب ریال مہنگائی الائونس کا اجراء

جمعرات مئی 10:10

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) سعودی عرب کی وزارت محنت و سماجی بہبود نے رمضان المبارک کے دوران مہنگائی الائونس اور سماجی کفالت پروگرام کے تحت 1.9ارب ریال شرکاء کے بینک اکائونٹس میں جمع کرادیئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق متعلقہ شہری اس رقم کی بدولت بجلی بل کا اضافی خرچ برداشت کرسکیں گے۔ شاہی ہدایت کے مطابق ماہ مبارک کے دوران سماجی کفالت نظام میںشامل افراد کے لئے مہنگائی الائونس خصوصی طور پر جاری کیا جا رہا ہے۔ سیکرٹری ڈاکٹر ابراہیم الشافی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سماجی کفالت میں شامل تمام افراد مہنگائی الائونس سے مستفید ہوگے۔