رمضان میں ان باتوں کا خیال رکھیں۔۔سعودی حکومت نے اہم ہدایات جاری کردیں

افطاری تیا ر کرتے وقت بجلی اور تیل کا استعمال احتیاط سے کریں، سعودی محکمہ شہری دفاع

جمعرات 17 مئی 2018 10:20

رمضان میں  ان باتوں کا خیال رکھیں۔۔سعودی حکومت نے اہم ہدایات جاری کردیں
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) سعودی محکمہ شہری دفاع نے رمضان المبارک کے دوران باورچی خانوں میں پیش آنے والے واقعات اور خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے تمام شہریوں اور غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ افطار تیار کرتے وقت بجلی اور تیل کا استعمال احتیاط سے کریں۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق محکمہ شہری دفاع کی جانب سے جاری کردہ خصوصی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ افطاری کے لئے کھانے پینے کی چیزیں تلتے وقت تیل میں آگ لگ جاتی اورحد سے زیادہ بجلی کے استعمال سے گھروں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہوتے ہیں اس لئے شہریوں کو چاہیے کہ وہ بجلی اور تیل کے استعمال میں احتیاط سے کام لیتے ہوئے خواتین اور ملازمین گرم تیل سے فاصلہ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ گیس سیلنڈر اور بجلی کی وائرنگ کے حوالے سے اطمینان حاصل کرلیں اور آگ لگنے کے خطرات سے بچنے کے لئے کھانے پینے کی چیزیں الیکٹرانک آلات قاعدے قرینے سے استعمال کریں۔