سعودی عرب، داخلی عازمین کے نئے حج پیکیجز

جمعرات مئی 10:20

سعودی عرب، داخلی عازمین کے نئے حج پیکیجز
جدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) سعودی وزارت حج و عمرہ نے داخلی عازمین کے حج پیکیجز پر نظرثانی کردی۔۔سعودی اخبار کے مطابق وزارت حج نے واضح کیا ہے کہ آئندہ حج موسم میں داخلی عازمین 6 گروپوں میں تقسیم کردیا۔وزارت نے منیٰ میں رش کو مدنظر رکھتے ہوئے ہرگروپ کی شرح مقرر کردی ہے۔ پہلی گروپ میں شامل عازمین20فیصد ، دوسرے گروپ میں 20 فیصد، تیسرے گروپ میں 30فیصد ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزارت نے توجہ دلائی کہ وہ ایک ہزار سے زیادہ حجاج کی خدمت کرنے والی کمپنیوں اور ادارو ںکو پہلے 2 گروپکے انتخاب کا مشورے دیگی جبکہ 500 سے ایک ہزار تک عازمین حج کی خدمت کرنے والی کمپنیوں کو دوسرے زمرے اور 500 سے کم حاجیوں والی کمپنیوں کو تیسرے گروپ کے انتخاب کا مشورہ پیش کریگی۔ وزارت کا کہناہے کہ عمومی حج پروگرام کا موقع 6کمپنیوں کو دیا جائیگا جو منیٰ میں اپنے حاجیوں کو ٹھہرائیں گے۔ رعایتی حج پیکیج پروگرام خیمو ں میں حجاج کو ٹھہرانے والے اداروں کیلئے مختص ہوگا۔ الحج المیسر آسان حج پروگرام کے تحت منیٰ سے متصل عمارتوں میں عازمین کو ٹھہرانے کا بندوبست کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :