حکومت پنجاب بچوں کو مفت کتب اورتعلیم مہیاکررہی ہے، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی قصور میاں ذوالفقار علی

جمعرات 17 مئی 2018 10:50

قصور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) حکومت پنجاب بچوں کو مفت کتب اور مفت تعلیم مہیاکررہی ہے‘پنجاب بھرمیں تین لاکھ سے زائد طلباء وطالبات پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو خیربادکہہ کر سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل ہوچکے ہیں اور اب یہ تعداد بڑھ کر چھ لاکھ سے بھی تجاوز کرجائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارسی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی قصور میاں ذوالفقار علی نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گھروں کی بجائے بچوں کا تعلیمی اداروں میں دل لگانے کیلئے پنجاب حکومت نے ای سی ای رومزکا قیام عمل میں لاکر علم دوستی کا ثبوت فراہم کیاہے۔انہوں نے کہا کہ ‘والدین بچوں کے بہترین مستقبل کیلئے انہیں سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کروائیں کیونکہ ان اداروں میں کوالیفائیڈ اساتذہ تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :