شکرقندی کی کاشت وسط جون تک کی جاسکتی ہے، زرعی ماہرین

جمعرات 17 مئی 2018 10:50

قصور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء)شکرقندی کے کاشتکاروں کو آبپاشی‘ گوڈی اورکیمیائی کھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ اگر بارشیں زیادہ نہ ہوں تو شکرقندی کی کم ازکم 7سی8بار آبپاشی یقینی بنائی جائے اور شروع میں 2سی3مرتبہ ہرہفتہ بعد کی جائے تاہم بعدمیں آبپاشی کا وقفہ 15سی20دن تک بڑھایا جاسکتاہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ شکرقندی کی کاشت جون کے وسط تک کی جاسکتی ہے جواگست اور ستمبرکے مہینہ میں پک کر تیارہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شکرقندی کی وائٹ سٹار نامی قسم سب سے اچھی پیداوار دینے کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی دوآبپاشیوں کے بعد کاشتکار فصل میں موجود جڑی بوٹیاں اور خود روپودے تلف کردیں اورایک یادوبار مناسب وتر میں گوڈی بھی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ جب شکرقندی کی بیلیں بڑھنا شروع ہوں تو گہری گوڈی کرکے پودوں کیساتھ مٹی چڑھا دی جائے ۔