قطاروں میںکاشت کی گئی کپاس کی پہلی آبپاشی بوائی کے 30 تا 35 دن بعد کریں، محکمہ زراعت

جمعرات 17 مئی 2018 10:50

قصور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) قطاروں میں اورپٹڑیوں پرکپاس کاشت کرنیوالے زمینداروں و کاشتکاروں کو آبپاشیوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ قطاروں میں کپاس کاشت کرنیوالے کسان پہلی آبپاشی بوائی کے 30سے 35دن کے بعد کریں او ر باقی آبپاشیاں 12سی15دن کے وقفے سے جاری رکھیں تاہم اگر کپاس کے بعد گندم کاشت کرنی مقصودہوتو آخری آبپاشی 10اکتوبر تک مکمل کرلیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت قصورکے ترجمان نے بتایا کہ پٹڑیوں پرکاشت کی صورت میں کاشتکار پہلی آبپاشی بیجائی کے 3سے 4دن بعد اور دوسری آبپاشی6سے 9دن کے وقفہ سے کریں تاہم اس کے بعد بقیہ پانی کا وقفہ 15روزکردیاجائے۔انہوں نے کہا کہ اگر کپاس کے بعد گندم کاشت کرنی مطلوب ہو تو پٹڑیوں پرکپاس کی کاشت کی صورت میں آخری پانی15اکتوبر تک لگانا ضروری ہے تاہم ماہرین زراعت کی مشاورت او رمحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی ہدایات کی روشنی میں موسم کیمطابق آبپاشی کے وقفہ میں ردوبدل کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ آبپاشی زمین کی زرخیزی ‘طریقہ کاشت‘ قسم‘فصل کی حالت اور موسم کومدنظررکھ کر کرناضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :