ٹنل میں لگائی گئی سبزیوں کی آبپاشی جاری رکھنے کی ہدایت

جمعرات 17 مئی 2018 10:50

قصور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ٹنل کے اندر لگائی گئی سبزیوں کی آبپاشی اور کھاد کا استعمال جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ سپرے کرنے اور کھاد ڈالنے کی صورت میں ٹنل کا منہ بندنہ کیاجائے اور اس سے پیداہونیوالی گیس سے پودوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ رہتاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ صبح9بجے سے 4بجے شام تک ٹنل کے منہ کو دونوں طرف سے کھلارکھناچاہئے۔انہوں نے کہا کہ کوشش کرنی چاہئے کہ ٹنل میں درجہ حرارت 15 سے 30درجہ سینٹی گریڈ کے درمیان رکھنے سمیت پودوں کی ترتیب کانٹ چھانٹ اور گوڈی کا بھی خیال رکھنابہتر فصل کے حصول کیلئے ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :