فلسطین، 4 یورپی ممالک میں تعینات سفیروں کی مشاورت کے لئے طلبی

جمعرات 17 مئی 2018 10:50

رام اللہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) فلسطین کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ ہنگری، رومانیہ، آسٹریا اور چیک ریپبلک میں تعینات اپنے سفیروں کو مشاورت کے لئے واپس بلا رہا ہے۔

(جاری ہے)

فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مزکورہ چاروں ممالک کے سفیروں نے گزشتہ اتوار کو بیت المقدسمیں امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے حوالے سے ایک سرکاری تقریب میں شرکت کی تھی۔ اٴْدھر اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ اس تقریب میں شرکت کے لئے 86 ممالک کے اسرائیل میں تعینات سفارتی مندوبین کو دعوت دی گئی تھی، جن میں سے 33 ممالک کے سفیروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :