فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ یورپی پارلیمنٹ کے سوالات کے جواب دیں گے

جمعرات 17 مئی 2018 10:50

فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ یورپی پارلیمنٹ کے سوالات کے جواب دیں ..
برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) یورپی پارلیمنٹ کے صدر انتونیو تاجانی نے کہا ہے کہ فیس بک کے سی ای او مارک زچر برگ 87 ملین افراد کے کوائف کے نامناسب استعمال سے متعلق سوالات کے جوابات دینے کے لیے یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے سامنے جلد سے جلد پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق کوائف کے غیر قانونی استعمال کا معاملہ فیس بک کے لیے مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے۔ فیس بٴْک کے بانی مارک زچر برگ گزشتہ ماہ امریکی سینیٹ میں پیش ہو کر کیمبرج اینالیٹیکا کی جانب سے فیس بک صارفین کے ڈیٹا کے غلط استعمال پر معذرت بھی کر چکے ہیں۔