فلسطینی مظاہرین کو دہشت گرد کہنا توہین ہے، روسی وزیر خارجہ

جمعرات مئی 10:50

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) روسی وزیر خارجہ نے سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ 14 مئی کواسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے جاںبحق ہونے والے درجنوں پٴْر امن فلسطینی مظاہرین کو دہشت گرد کہنا انتہائی نامناسب ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے ماسکو میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر یقین نہیں کر سکتے کہ پر امن افراد کے ساتھ ہلاک ہونے والے کم سن اور شیر خوار بچے دہشت گرد تھے۔ اس سے قبل روسی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ روسی حکومت کو غزہ اسرائیلسرحد پر فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے حوالے سے گہری تشویش ہے۔