گزشتہ سال 12 ملین افراد اپنے ہی ملکوں میں بے گھر ہوئے، رپورٹ

جمعرات مئی 10:50

اوسلو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) نارویجیئن ریفیوجی کونسل کے مبصرین کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال مسلح تنازعات کے باعث 12 ملین افراد اپنے ہی ملکوں میں بے گھر ہوئے۔

(جاری ہے)

نارویجیئن ریفیوجی کونسل اور انٹرنل ڈسپلیسمنٹ مانیٹرنگ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق داخلی سطح پر نقل مکانی کی یہ گزشتہ 10سال کی سب سے بلند شرح ہے۔ 2016 میں داخلی سطح پر نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 6.9 ملین تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب اپنے ہی ملکوں میں بے گھر افراد کی تعداد دنیا بھر میں تقریباً 40 ملین ہے۔اندرون ملک بے گھر ہونے والوں کی 76 فیصد کا تعلق محض دس ملکوں سے ہے جبکہ شام، عراق اور کانگو میں نقل مکانی عروج پر رہی۔

متعلقہ عنوان :