ایران، امریکا سے مالی اعانت پر متعدد نجی نیٹ ورک سروسز بلاک کرنے کا آغاز

جمعرات مئی 10:50

تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) ایران میں ٹیلی کمیونیکیشن کے وزیر محمد جاوید جہرومیکا کہنا ہے کہ حکومت متعدد ورچوئل نجی نیٹ ورک سروسز کو بلاک کر نے کا آغاز کرنے والی ہے۔

(جاری ہے)

یہ اقدام ان سروسز کو امریکا سے ملنی والی مبینہ امداد کے باعث سلامتی کے تحفظات کے باعث اٹھایا جا رہا ہے۔ ایرانی روز نامے نے وزیر مواصلات محمد جاوید جہرومی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ان سروسز میں سے بعض کی مالی اعانت امریکا کی جانب سے کی جاتی ہے۔ اس سے قبل رواں ماہ کے اوائل شروع میں ایرانی حکومت نے آن لائن چیٹنگ ایپلیکیشن ٹیلیگرام پر بھی ملک گیر پابندی عائد کی تھی۔

متعلقہ عنوان :