تلسی’’بیسل‘‘ جوڑوں میں سوزش، امراض قلب اور ذیابیطس سے بچائو کیلئے مفید ہے، ماہرین

جمعرات 17 مئی 2018 11:00

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء)برطانوی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ تلسی ’’بیسل‘‘ کے پودے میں طب و صحت کے لئے بہترین اجزاء موجود ہیں جو جان لیوا امراض سمیت جوڑوں میں سوزش، امراض قلب اور ذیابیطس سے بچائو کیلئے مفید ہے۔کوئین میری کالج لندن کے شعبہ صحت کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق ہزاروں سال سے تلسی کے پودے میں شفا اور صحت کے حیرت انگیز خزانے موجود ہیں۔

(جاری ہے)

تلسی میں وٹامن، معدنیات، کیلشیئم، وٹامن کے، کینسر سے لڑنے والے اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش سے بچانے والے بی ٹا کیریو فائلین اور دیگر قدرتی اجزا موجود ہیں۔ ماہرین کے مطابق تلسی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دل کی حفاظت کرتا ہے۔ تلسی کا پتہ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بہت مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ صرف 6 ہفتوں تک تلسی کے اجزا کھانے سے ذہنی تناؤ میں 40 فیصد تک کمی ہوتی ہے جس کے نتیجے میں جسمانی دفاعی نظام مضبوط ہوتا ہے۔تلسی میں جسمانی سوزش ،جسمانی درد، سوزش، سوجن اور جوڑوں کے درد کو کم کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت پائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ تلسی خون میں شکرکی مقدار بھی برقرار رکھتی ہے۔