آئندہ سال سپورٹس گالا میں مختلف کھیلوں کے انٹر ریجن مقابلے منعقد کئے جائیں گے، وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

جمعرات 17 مئی 2018 11:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فورم ’’پاکستان یونیورسٹی سپورٹس بورڈ‘‘ میں رجسٹرڈ کیا جائے گا ،ْ آئندہ سال سپورٹس گالا میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوںمیں مختلف کھیلوں کے انٹر ریجن مقابلے منعقد کئے جائیں گے ،ْ کھیلوں میں ملک گیر سطح پر طلبہ کو بھی شامل کریں گے ،ْ رہائشی کالونی گرائونڈ کو کھیلوں کے لئے مزید جدید بنایا جائے گا ،ْ تماشائیوں کے لئے بنچوں میں اضافہ کیا جائے گا ،ْ گرائونڈ کے ایک حصے میں بچوں کی تفریح کے لئے چڑیا گھر کی تعمیرکا کام بہت جلد شروع کردیا جائے گا۔

اس بات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یونیورسٹی کی رہائشی کالونی کے گرائونڈ میں جاری سپورٹس گالا 2018ء کی تقسیم انعامات تقریب سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

سپورٹس گالا میںفٹ بال میں 8 ٹیمیں رجسٹرڈ ہوئیں ،ْ ٹیبل ٹینس جس میں طالبات نے بھی حصہ لیا، کرکٹ میں مجموعی طور پر 18ٹیموں نے حصہ لیا ،ْ ان تمام ٹیموں میں راولپنڈی اور اسلام آباد ریجن کے طلبہ و طالبات بھی شامل ہوئے۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے سپورٹس گالا 2018ء کی کامیاب ٹیم اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے آرگنائزنگ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ یونیورسٹی کی رہائشی کالونی گرائونڈ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے مزید اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ جامعات میں کھیلوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر شاہدصدیقی نے کہا کہ یونیورسٹی میں فٹنس سنٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔

چوہدری محمد اصغر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئندہ سال کے سپورٹس گالا میں والی بال ،ْ بیڈ منٹن ،ْ جمناسٹک ،ْ ویٹ لفٹنگ اور سائیکلینگ کے مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے۔سپورٹس کمیٹی کے چئیرمین ،ْ ڈاکٹر فضل الرحمن نے کہا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے نہ صرف کالونی گرائونڈ کوکھیلوں کے لئے سازگار بنایابلکہ سپورٹس سرگرمیوں کے لئے بجٹ میں مناسب رقم بھی مختص کردی۔

ڈاکٹر فضل الرحمن نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد صدیقی کے دور میں ہر سال باقاعدگی سے سپورٹس گالا منعقد کیا جاتا ہے۔ آخر میں سپورٹس کمیٹی کے منتظمین نے سپورٹس کے میدان میں شاندار خدمات ادا کرنے پر سیکریٹری سپورٹس کمیٹی ،ْ سجاد احمد کوایوارڈ دینے کی سفارش کی۔وائس چانسلر نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوںمیں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کئے۔ اختتامی تقریب میں فیکلٹی آف سائنس کے ڈین ،ْ پروفیسر ڈاکٹرسید ظفر الیاس ،ْ فیکلٹی آف ایجوکیشن کے ڈین ،ْ پرو فیسر ڈاکٹر ناصر محمود ،ْ ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ،ْ انعام الله شیخ ،ْ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ ،ْ سید ضیاء الحسنین ،ْ راولپنڈی اور اسلام آباد ریجن کے ڈائریکٹرز ،ْ ملک توقیر احمد خان اور شاہ فرخ نے بھی شرکت کی۔