پاکستان سمیت دنیابھر میں انٹرنیشنل میوزیم ڈے (آج) منایاجائے گا

جمعرات مئی 11:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) پاکستان سمیت دنیابھر میں انٹرنیشنل میوزیم ڈی(آج) جمعہ کو بھر پور طریقے سے منایاجائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک بھر کے عجائب گھروں اور دیگر مقامات پر خصوصی تقریبات ، واکس ، سیمینارز، کانفرنسزوغیرہ کا اہتمام کیاجائے گا جن کا مقصد عوام کے اندر اپنی تہذیب، ثقافت، تاریخ کو محفوظ رکھنے کے بارے میں شعور اجاگر کرناہے۔ یاد رہے کہ عجائب خانوں کی عالمی تنظیم انٹر نیشنل کونسل آف میوزیمز نے 18 مئی 1977ء کے اجلاس میں 18 مئی 1978 ء سے ہر سال باقاعدگی کے ساتھ اقوام متحدہ کے تمام ممبر ممالک میں انٹرنیشنل میوزیم ڈے منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں 27عجائب گھر قائم ہیں۔

متعلقہ عنوان :