سونم کپور کا اپنے بھائی ہرش وردھن سے مقابلہ

دونوں کی فلمیں ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ اور’ ’بھاویش جوشی‘‘ اب رواں سال ایک ہی تاریخ پر ریلیز ہونے جارہی ہیں

جمعرات 17 مئی 2018 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) بالی ووڈ معروف اداکار انیل کپور کے بچے سونم کپور اور ہرش وردھن کپور بہت جلد ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے نظر آئیں گے۔یہ لڑائی کسی نجی جھگڑے کی نہیں بلکہ باکس آفس پر آگے رہنے کے لیے لڑی جائے گی۔دراصل سونم کپور اور ان کے بھائی اداکار ہرش وردھن کپور کی فلمیں ’ویرے دی ویڈنگ‘ اور ’بھاویش جوشی‘ اب رواں سال ایک ہی تاریخ پر ریلیز ہونے جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ہرش وردھن کی سپر ہیرو فلم ’بھاویش جوشی‘ کو اس سے قبل فلم ساز نے 25 مئی کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم آج اعلان کردیا گیا کہ اس کی ریلیز تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔اب اس فلم کو رواں سال یکم جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ سونم کپور کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ بھی یکم جون کو ہی ریلیز ہورہی ہی-خیال رہے کہ ’ویرے دی ویڈنگ‘ کو اس سے قبل 18 مئی کو ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا، تاہم بعدازاں فلم کی پروڈیوسر اور سونم کپور کی بہن ریہا کپور نے اس تاریخ کو تبدیل کرکے یکم جون کا انتخاب کیا۔

متعلقہ عنوان :