اداکارہ میرا کو نیویارک شفٹ ہونے کے بعد سیکرٹری کی ضرورت پڑ گئی

مجھے سیکرٹری کی بے حد ضرورت ہے جو میری عدم موجودگی میں مختلف پراجیکٹس کے معاہدے کرنے کی ڈیوٹی سرانجام دے سکے

جمعرات 17 مئی 2018 11:50

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ مجھے سیکرٹری کی بے حد ضرورت ہے جو میری عدم موجودگی میں مختلف پراجیکٹس کے معاہدے کرنے کی ڈیوٹی سرانجام دے سکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں میرا کا کہناتھا کہ میں نیویارک شفٹ ہوگئی ہوں لیکن میں پاکستان میں فلم ،ٹی وی او رماڈلنگ سے منسلک رہوں گی جب بھی کسی پراجیکٹ کی پیشکش ہوئی میں یہاں آکرکام کروں گی۔

میراکا ماہرہ خان کے کانزفلم فیسٹیول میں شرکت کے حوالے سے کہناتھا وہ مشہورمیک اپ برانڈکی ایمبیسیڈر بننے کی اہل نہیں ہیں۔سفارش کی بنیاد پرفلم فیسٹیول میں شرکت کرناکوئی بڑی بات نہیں ہے۔فنکارکی اصل عزت اس وقت ہوتی ہے جب وہ اپنی فنی صلاحیتوں کے بل بوتے پرکوئی کارنامہ سرانجام دے۔

متعلقہ عنوان :