واسا فیصل آباد کو ریو نیو ریکوری، کمرشل و گھریلو میٹر ز اور غیر قانونی کنکشنز کی چیکنگ کیلئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت

جمعرات مئی 12:22

فیصل آباد۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے واسا کو ریو نیو ریکوری، کمرشل و گھریلو میٹرز اور غیر قانونی کنکشنز کی چیکنگ کیلئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر کو حکم دیاگیا ہے کہ وہ فوری طور پر اعلیٰ افسران اور انتظامی حکام پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں جو یونین کونسل کی سطح پر جا کر غیر جانبدارانہ طریقے سے اپنے فرائض کی سر انجام دہی یقینی بناتے ہوئے متعلقہ حکام کو رپورٹ فراہم کرسکیں۔

ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ترجما ن نے بتایا کہ ڈ ی سی فیصل آباد نے واسا افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر میں سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے بھی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ مختلف علاقوں کے رہائشیوں کو درپیش مسائل کو حل کیاجاسکے۔ انہوںنے کہاکہ ڈی سی کے علم میں یہ بات لائی گئی تھی کہ کئی علاقوں میں سیوریج اور پینے کے پانی کی سہولت حاصل کرنے والے اکثر افراد نے غیرقانونی کنکشن حاصل کررکھے ہیں اور وہ کوئی واجبات بھی ادا نہیں کرتے۔

متعلقہ عنوان :