دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 17 مئی 2018 12:22

لاہور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں جمعرات کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔ دریا سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد41200 کیوسک اور اخرج 34200 کیوسک، درایئے کابل پر نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد37000 کیوسک اور اخراج37000 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد37500کیوسک اور اخراج35000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 17500کیوسک اور اخراج7600کیوسک، جناح بیراج پر پانی کی آمد74200 کیوسک اور اخراج 70700کیوسک، چشمہ بیراج پر آمد63900کیوسک اوراخراج 65000کیوسک، تونسہ کے مقام پر آمد46800کیوسک اور اخراج43900 کیوسک، پنجند کے مقام پر آمد4600 کیوسک اور اخراج صفرکیوسک،گدو بیراج پر آمد38600 کیوسک اور اخراج 35600 کیوسک، سکھر کے مقام پر آمد33700 کیوسک اور اخراج10200 کیوسک، کوٹری کے مقام پر آمد5200کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1394.38 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.087 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1093.30فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.256 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.40فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.066 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل جمعرات صبح 6 بجے کی ہے۔