انتخابات میں روسی مداخلت، سینیٹ پینل کا امریکی انٹیلی جنس کے نتیجے سے اتفاق

چھان بین سے معلوم ہواروس نے ٹرمپ کی مددکے لیے انتخابات میں مداخلت کی تھی،چیئرمین انٹیلی جنس کمیٹی

جمعرات 17 مئی 2018 12:22

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین رچرڈ بًر نے کہا ہے کہ اٴْن کی کمیٹی کی چھان بین سے پتا چلتا ہے کہ 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی مدد کے لیے روس نے مداخلت کی تھی جس سے امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی تحقیقات کی تصدیق ہوتی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریپبلیکن کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں حاصل کردہ نتائج سے اختلاف کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی اس بات میں کوئی شک نہیں کہ روس نے 2016ء کے ہمارے انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے کمیٹی کے نائب سربراہ مارک وارنر نے انٹیلی جنس کمیونٹی کو سراہتے ہوئے کہا کہ روسی کوشش وسیع تر، جدید اور خود صدر (ولادیمیر) پوٹن کے حکم پر کی گئی، جس کا مقصد ڈونالڈ ٹرمپ کی مدد کرنا اور ہیلری کلنٹن کو فائدہ پہنچانا تھا۔بًر نے کہا کہ پینل کے اس نتیجے تک پہنچنے کے پیچھے عملے کے ارکان 14 ماہ تک ذرائع، حاصل کردہ مہارت اور تجزیاتی کام کا جائزہ لیتے رہے۔