میگھن کی آمد، شہزادہ ہیری کی شیو اور ملکہ کی ٹوپی،شاہی شادی پر شرطیں لگ گئیں

دنیا کے ایک بڑے اسپورٹس گیمبلنگ ہاؤس سے وابستہ پیڈی پاور نے 13 شرطوں کی تجویز پیش کردی

جمعرات 17 مئی 2018 12:26

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل پرسوّ(ہفتہ کو) رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں، اس شاہی شادی کے خوب چرچے تو ہو ہی رہے ہیں، ساتھ ساتھ عجیب و غریب شرطیں لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مطابق دنیا کے ایک بڑے اسپورٹس گیمبلنگ ہاؤس سے وابستہ پیڈی پاور نے 13 شرطوں کی تجویز پیش کی، تاکہ سٹے باز اس میں حصہ لے سکیں۔

ان شرطوں میں سے کچھ یہ ہیں کہ کہیں میگھن شادی کی تقریب میں لیٹ تو نہیں ہوجائیں گی شہزادہ ہیری شیو کریں گے یا نہیں کیا ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم سبز ٹوپی پہنیں گی کیا میگھن مارکل کے ساتھی اداکار پیٹرک ایڈمز شادی میں شریک ہوں گی مرکزی ڈش کے طور پر کیا پیش کیا جائے گا کیا شادی میں بارش ہوگی (جیسا کہ یہ بارشوں کا موسم ہی)جوڑے کا پہلا بچہ کس سال میں پیدا ہوگا اور اس کا نام کیا ہوگا یہ اور اس جیسی کئی عجیب شرطیں شاہی شادی پر لگائی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف میگھن کے والد کی شادی میں شرکت کے بارے میں بھی متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں۔رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ میگھن کے والد تھومس مارکل نے ایک پاپارازی (فوٹوگرافر) کو شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنی کچھ تصاویر فروخت کیں، جبکہ یہ بھی رپورٹس ہیں کہ دل کے دورے کے باعث وہ اپنی بیٹی کی شادی میں شریک نہیں ہوں گے۔