پہلی سعودی خاتون انعام غازی الاسودکو کیب ڈرائیور کا لائسنس جاری

سعودی عرب کی ترقی اور ویژن 2030میں برابر کا حصہ ادا کرنا چاہتی ہوں،خاتون کی گفتگو

جمعرات 17 مئی 2018 12:26

پہلی سعودی خاتون انعام غازی الاسودکو کیب ڈرائیور کا لائسنس جاری
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) سعودی عر ب میں ایک نجی ٹیکسی کمپنی نے انعام غازی الاسود کو پہلی خاتون کپتان کا لائسنس جاری کر دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق معاشرتی روایات میں تبدیلی کے عمل سے گزرتے سعودی عرب میں ایک اور تاریخ رقم ہوگئی۔

(جاری ہے)

سعودی عر ب میں ایک نجی ٹیکسی کمپنی نے انعام غازی الاسود کو پہلی خاتون کپتان کا لائسنس جاری کر دیا۔سعودی عرب میں کریم کی پہلی خاتون ڈرائیور بننے والی 43 سالہ انعام غازی کا کہنا تھا کہ جب سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ملی تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ سعودی عرب کی پہلی خاتون کپتان بنیں گی ۔انعام غازی کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب کی ترقی اور ویژن 2030میں برابر کا حصہ ادا کرنا چاہتی ہیں۔