قومی اسمبلی میں شہید کرنل عابد سہیل اور اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

جمعرات مئی 12:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں شہید کرنل عابد سہیل اور اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے 62 فلسطینیوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر کے کہنے پر وفاقی وزیر مولانا امیر زمان نے بلوچستان میں جام شہادت نوش کرنے والے کرنل عابد سہیل اور 62 شہید فلسطینیوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔