ن لیگ کو ایک اور دھچکا اہم ترین رہنما نے ن لیگ کو خیرآباد کہہ دیا

13کے عام انتخابات میں راجہ پرویز اشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کروانا بڑی غلطی تھی اس پر آج بھی شرمندہ ہوں‘راجہ عرفان عزیز

جمعرات 17 مئی 2018 12:53

ن لیگ کو ایک اور دھچکا اہم ترین رہنما نے ن لیگ کو خیرآباد کہہ دیا
گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) 2013کے عام انتخابات میں راجہ پرویز اشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کروانا بڑی غلطی تھی اس پر آج بھی شرمندہ ہوں ، راجہ پرویز اشرف حقیقی معنوں میں تحصیل گوجرخان کی نمائندگی کا حق رکھتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوسی موہڑہ نوری کے چیئرمین راجہ عرفان عزیز نے ن لیگ کو خیر آباد کہتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا راجہ جاوید اخلاص کے ساتھ 30سال سے مشکل سے مشکل حالات میں بھی کھڑا رہا لیکن انہیں مخلص اور جانثار ورکرز کی قدر نہیں ، بلدیاتی الیکشن میں چیئرمین منتخب ہونے کے بعد میرا اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ وعدہ تھا کہ میں ان کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی اور ناانصافی نہیں ہونے دوں گا میرٹ پر ان کے کام ہوں گے لیکن ایسا نہ ہو سکا جس کی وجہ راجہ جاوید اخلاص کے اردگرد خوشامدی ٹولہ جو کسی بھی مخلص اور قربانی دینے والے کو قبو ل نہیں کرتے وہ ابن الوقت اور مفاد پرست ہیں راجہ جاوید اخلاص نے عرفان عزیز کو نہیں اپنی شخصیت کو کھو دیا ہے 2018کے الیکشن میں انہیں اپنی مقبولیت کا پتہ چل جائے گا ، راجہ پرویز اشرف ، راجہ جاوید اشرف ، راجہ خرم پرویز ، بیرسٹر شاہ رخ پرویز بمعہ خاندان اور تحصیل گوجرخان کے جیالوں کی بڑی تعداد نے راجہ عرفان عزیز کو پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے کیلئے سنگھر ہائوس آمد پر پرتپاک استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء عبدالرحمن مرزا اور محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے راجہ عرفان عزیز کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ پیپلز پارٹی کی کامیابی کے لئے اپنی صلاحتیوں کو بروئے کار لائیں گے اور کلیدی کردار ادا کریںگے۔