کسی بھی محکمے کی کارکردگی اس ادارے کے ملازمین کی مرہون منت ہے ‘ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ)کوٹلی

حکومت آزادکشمیرنے این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ بھرتی کرکے اقرباء پروری، سیاسی اثررسوخ اوردیگرکاقلع قمع کردیاہے

جمعرات مئی 12:53

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ)سائیںسلطان احمدخان نے کہاہے کہ کسی بھی محکمے کی کارکردگی اس ادارے کے ملازمین کی مرہون منت ہے این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ بھرتی کے عمل سے محکمہ تعلیم اپنے مقررہ اہداف اورمعیارحاصل کرنے میںکامیاب ہوکرحکومت آزادکشمیرنے این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ بھرتی کرکے اقرباء پروری، سیاسی اثررسوخ اوردیگرکاقلع قمع کردیاہے این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ بھرتی کاعمل حکومت آزادکشمیرکااحسن اقدام ہے اعلیٰ تعلیم یافتہ بیروزگارنوجوان اہلیت پربھرتی ہوکر قوم کے معماروںکی درست سمت میںتعلیم وتربیت کرینگے شفاف بھرتی کے عمل سے کسی کی حق تلفی نہیںہوئی حقیقی معنوںمیںحقدارکوحق ملاہے تعلیم یافتہ نوجوان اپنی صلاحیتوںکے بل بوتے پرمنزل حاصل کررہے ہیںیہ ایک تبدیلی کی صبح ہے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان،وزیرتعلیم بیرسٹرافتخارگیلانی کی کوششوںسے شفاف طریقے سے اساتذہ کی بھرتی کاطریقہ کارپایہ تکمیل کوپہنچاہے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ مقدس پیشہ سے دیانتداری،ایمانداری اورلگن دکھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوںکوبروئے کارلاکرقومی فریضہ سرانجام دیںضلع کوٹلی میںبدوںرجسٹریشن پرائیویٹ ادارہ جات کوبندش کے نوٹس جاری کردیئے ہیںپرائیویٹ سکولزکے سربراہان کوایک ہفتہ کے اندربدوںرجسٹریشن پرائیویٹ ادارہ جات بندکرنے کی سختی سے ہدایات جاری کردی ہیںغیرمعیاری ادارے جوگلی محلوںمیںخلاف ضابطہ کھلے ہوئے ہیںمعصوم طلباء کولوٹ رہے ہیںغیررجسٹرڈپرائیویٹ ادارہ جات کے مالکان چندٹکوںکی خاطرمعصوم نونہالان قوم کے مسقبل سے کھیل رہے ہیںجس کی انہیںہرگزاجازت نہیںدی جائے گی-ان خیالات کااظہارانہوںنے این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے پرائمری اساتذہ کوتقرری آرڈرزدینے کے موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پراسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرملک حبیب احمدخان ودیگربھی موجودتھے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسائیںسلطان احمدنے کہاکہ ماں اپنے بچے کاہاتھ استادکے ہاتھ میںدے کراللہ پربھروسہ کرکے اپنالخت جگر پیغمبری پیشہ سے منسلک استادکودیتی ہے اساتذہ معیارتعلیم بلندکرنے کے لیے اپناکرداراداکریںدورحاضرکے جدیدتقاضوںسے مقابلہ کرنے کے لیے اساتذہ کومحنت اورلگن سے کام کرناہوگا اساتذہ کرام اپنے اپنے ادارہ جات میںاپنی بروقت حاضری کویقینی بناتے ہوئے قوم کے معماروںکی بہترین اندازمیںتعلیم وتر بیت کریںہم سب مل کرقوم کی تقدیربدلیںگے، پرائمری مدرسین کی تقرریاںانتہائی شفاف طریقے سے ہوئی ہیںحکومت آزادکشمیرنے تاریخی کام کیاہے آج تقرری آرڈروصول کرنے والے لوگ اہلیت وصلاحیت کی وجہ سے یہاںپہنچے ہیںہماری ٹیم بغیرکسی خوف ودبائوکے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے ویژن پرکام کررہی ہے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ نے مستقبل کی نوجوان نسل کوتیارکرناہے کامیاب ہونے والے لوگ حکومت کی امیدوں اور لوگوںکی امیدوںپرپورااتریںپرائیویٹ سکولز کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ادارہ بندنہ کرنے کی صورت میںانتظامیہ ان اداروںکوسیل کردے گی یہ غیرمعیاری ادارے جوگلی محلوںمیںخلاف ضابطہ کھلے ہوئے ہیںمعصوم طلباء کولوٹ رہے ہیںغیررجسٹرڈپرائیویٹ ادارہ جات کے مالکان چندٹکوںکی خاطرمعصوم نونہالان قوم کے مسقبل سے کھیل رہے ہیںاس موقع پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرنے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوںکوسرکاری سکولوںمیںداخل کروائیںسرکاری ادارہ جات کے سربراہان کوہدائت کی گئی ہے کہ وہ غیررجسٹرڈپرائیویٹ اداروںسے فارغ ہونے والے طلباء وطالبات کواپنے سرکاری ادارہ جات میںداخل کرنے میںوالدین سے مکمل تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :