مجسٹریٹ صاحبان مارکیٹو ں میں روزانہ وزٹ کریں اور ریٹ مقررہ اور صاف ستھری اشیاء عوام کو فراہمی کے لیے یقینی بنائیں‘ڈپٹی کمشنر باغ

جمعرات 17 مئی 2018 12:53

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر باغ سردار محمد وحید خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے دوران عوام کو سستی معیاری اور صاف ستھری خوردو نوش کی اشیاء فراہم کرنے کے لیے اقدامات عمل میں لائیں ، سبزی فروٹ ، گوشت ، دودھ اور دیگر روز مرہ کی ضرورت کی چیزیں پرائس کنٹرکوول کمیٹی کے مقررہ ریٹ پر مہیا کریں ، مجسٹریٹ صاحبان مارکیٹو ں میں روزانہ وزٹ کریں اور ریٹ مقررہ اور صاف ستھری اشیاء عوام کو فراہمی کے لیے یقینی بنائیں اس کمے علاوہ علاقہ پاکستان سے بھکاری رمضان میں باغ آتے ہیں ان کو بھی باغ مین نہ داخل ہونے دیا جائے ، شہر کے اندر ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے رمضان المبارک میں شہر میں موٹر سائیکلوں کو ایک جگہ پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے ، بلدیہ باغ رمضان بازار لگانے کے لیے مناسب جگہ کا بند و بست کرے ، مجسٹریٹ اور پولیس آفیسران اپنی اپنی ذمہ داریاں قانون و قاعدے کے مطابق سر انجام دیتے ہوئے عوام کے فوری حل طلب مسائل حل کریں ،اور انہیں جلد سے جلد سہولیات پہنچانے کی کوشش کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز PWDریسٹ ہائوس باغ مین مجسٹریٹ اور پولیس آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایس پی باغ جمیل احمد جمیل ، ڈی ایس پی امین چوہدری ، اسسٹنٹ کمشنر سرور کٹاریہ، اسسٹنٹ کمشنر ہاڑی گہل ، ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر باغ سید نصرت حسین گردیزی، تحصیلدار باغ راجہ سبیل منہاس ، تحصیلدار ہاڑی گہل سید قمر عباس ، تحصیلدار دھیرکوٹ اور پولیس کے پی ڈی ایس پی ہدایت اللہ راٹھور ، میونسپل کارپوریشن کے مجسٹریٹ سردار سرفراز بیگ ،ترقیاتی ادارہ باغ کے اسٹیٹ آفیسر سردار نوروز خان ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد پرویز خان ،پولیس کے جملہ آفیسران ، تھانہ پولیس باغ ، دھیرکوٹ چوکی آفیسران ، ٹریفک سارجنٹ ، ایم ایم پی آئی پولیس سمیت جملہ آفیسران نے شرکت کی ، ڈی سی باغ سردار عبدالوحید خان نے کہا کہ مجسٹریٹ صاحبان اور پولیس آفیسران آپس میں مربوط کو آر ڈینیشن بحال کریں اور نیشنل ایکشن پلان کی عملداری کو یقینی بنائیں ، عوامی شکایات کو فوری دور کیا جائے عوام کو جہاں جہاں بھی پریشانی ،شکایت ہو اس کا تدارک کیا جائے ، رمضان المبارک مین روز مرہ کی اشیاء فروٹ ، سبزیاں ، گوشت، دودھ ، دہی ، گیس اور دیگر اشیاء کے ریٹس کو روز مرہ چیک کیاجائے اس کے علاوہ رش کے دوران ٹرانسپورٹر پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کر لیتے ہیں ان کو بھی چیک کیا جائے ۔