آصف زرداری کا کرنل سہیل عابد کو خراج عقیدت ،

خاندان سے اظہار تعزیت، زخمی اہلکاروں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا مادر وطن کے دشمنوں کو کچلنے والے قوم کے ہیرو ہیں ،قوم دھرتی کو دہشت گردوں سے پاک کرنیوالے بہادر بیٹوں کو سلام کرتی ہے

جمعرات مئی 13:26

آصف زرداری کا کرنل سہیل عابد کو خراج عقیدت ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی پالیمنٹرین کے سربراہ آصف علی زرداری نے کرنل سہیل عابد کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انکے خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔

جبکہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کرنل سہیل عابد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے دشمنوں کو کچلنے والے قوم کے ہیرو ہیں ،قوم دھرتی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے والے بہادر بیٹوں کو سلام کرتی ہے ۔

Your Thoughts and Comments