موسیقی کیلئے بہت کچھ قربان کرنا پڑا ،زندگی کی آخری سانس تک گاتا رہوں گا‘گلوکار عاطف اسلم

جمعرات 17 مئی 2018 13:40

موسیقی کیلئے بہت کچھ قربان کرنا پڑا ،زندگی کی آخری سانس تک گاتا رہوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ موسیقی کی وجہ سے بہت کچھ قربان کرنا پڑا لیکن زندگی کی آخری سانس تک گانا گاتا رہوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ موجودہ مقام میں نے انتھک محنت اور جدوجہد کے بعد حاصل کیا ہے اس لئے اس کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان گلوکاروں کیلئے میرا پیغام ہے کہ میوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس میدان میں قسمت آزمائی کریں اور اپنے سینئرز کے تجرابات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں تاکہ آپ کی آواز اور کام نکھر کر سامنے آئے ۔