فلسطینی مظاہرین کو دہشت گرد کہنا توہین آمیز ہے، روس کی اسرائیل پر شدیدتنقید

کیا کم سن اور شیر خوار بچے بھی دہشت گرد تھی روسی وزیرخارجہ کا اسرائیلی حکومت سے سوال

جمعرات 17 مئی 2018 13:40

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے درجنوں فلسطینی مظاہرین کو دہشت گرد کہنا توہین آمیز ہے۔

(جاری ہے)

روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے ماسکو میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہاکہ کیا کم سن اور شیر خوار بچے بھی دہشت گرد تھی انہوں نے کہاکہ وہ اس بات پر یقین نہیں کر سکتے کہ پر امن افراد کے ساتھ ہلاک ہونے والے کم سن اور شیر خوار بچے دہشت گرد تھے۔ ان کے مطابق انہیں دہشت گرد کہنا توہین آمیزہے۔انہوں نے کہاکہ روسی حکومت کو غزہ اسرائیل بارڈر پر فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے حوالے سے گہری تشویش ہے۔