فلپائن نے روزگار کے لیے کویت جانے کے خواہاں شہریوں پر عاید پابندی ختم کر دی

فلپائنی حکومت کے فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی کے خاتمے کی راہ بھی ہموارہوگئی

جمعرات 17 مئی 2018 13:46

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) فلپائن نے روزگار کے سلسلے میں کویت جانے کے خواہاں اپنے ورکروں پر عاید پابندی ختم کردی ہے۔فلپائنی حکومت کے اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی کے خاتمے کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائنی صدر کے ترجمان ہیری روک نے ایک بیان میں کہا کہ صدر روڈریگو روآ ڈیوٹرٹ نے آج ( بدھ کی )رات سیکریٹری سلویسٹر بیلو کو کویت میں فلپائنی ورکروں کو بھیجنے پر عاید پابندی مکمل طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فلپائنی حکومت کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق کویت میں اس وقت دو لاکھ 65 ہزار کے لگ بھگ فلپائنی تارکینِ وطن کام کررہے ہیں۔ان میں 65 فی صد گھریلو ملازمین کے طور پر کام کرتے ہیں ۔ان تارکین وطن کی کمائی فلپائن میں کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے بڑی اہمیت حامل ہے اور ان کی ترسیلات زر کا فلپائنی معیشت کا پہیا چلانے میں بھی اہم کردار ہے۔

متعلقہ عنوان :