شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے فیصلے پر قائم ہیں، ٹرمپ

کیم جونگ اٴْن سے ملاقات کے بعد ہی یہ اندازہ ہوگا کہ آیا دو طرفہ تعلقات میں کیسے پیش رفت ہوسکتی ہے،پریس کانفرنس

جمعرات 17 مئی 2018 13:46

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ نے کہا ہے کہ امریکا جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ بنانے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہار وائیٹ ہائوس میں ازبکستان کے صدر سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اٴْن سے ملاقات کے بعد ہی یہ اندازہ ہوگا کہ آیا دو طرفہ تعلقات میں کیسے پیش رفت ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی طرف سے سربراہان ملاقات کے بائیکاٹ کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شمالی کوریا کی طرف سے کوئی دھمکی نہیں ملی۔ ہم نے ایسی کوئی بات دیکھی نہ سنی آگے کیا ہوتا ہے دیکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیارں سے پاک اور ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ سے نکالنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :