عراق میں مجلس عزاء میں خود کش دھماکے کے نتیجے میںآٹھ افراد ہلاک

دہشت گردوں کے گروپ نے مجلس عزا میں داخلے کی کوشش کی تاہم صرف ایک پہنچ پایا،کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی

جمعرات 17 مئی 2018 13:46

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) بغداد کے نواحی علاقے الطارمیہ میں ایک مجلس عزاء میں ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ شمالی بغداد میں اس وقت پیش آیا جب شیعہ زائرین کی بڑی تعداد ایک مجلس عزاء میں شریک تھی کہ اس دوران ایک خود کش بم بار نے ان میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑایا۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے میں کم سے کم آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

آخری اطلاعات تک کسی گروپ کی طرف سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔پولیس کا کہنا تھاکہ الطارمیہ میں دہشت گردی کے واقعے کے باوجود حالات قابو میں ہیں۔ بغداد آپریشنل کمانڈ کا کہناتھا کہ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے مجلس عزا میں داخل ہو کر دہشت گردی کی کوشش کی تھی تاہم ان میں سے صرف ایک مجلس میں پہنچ پایا دیگر دہشت گردوں کو کارروائی میں ہلاک کردیا گیا ہے۔سیکیورٹی چیف جنرل جلیل الربیعی نے بتایا کہ الطارمیہ میں دہشت گردوں کے گھسنے کے باوجود حالات قابو میں اور پرامن ہیں۔ انہوں نے گذشتہ روز مجلس عزاء میں ہونے والے حملے کو داعش کی انتقامی کارروائی قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :