ظلم ایرانی نظام کو جڑوں سے اکھاڑ سکتا ہے،سابق صدر احمدی نڑاد

یہ روش برقرار رہی تو ایرانی رجیم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا اور المناک واقعات رونما ہوسکتے ہیں،گفتگو

جمعرات 17 مئی 2018 13:46

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نڑاد نے اپنے سابق معاون حمید بقائی کو دوران حراست نا مناسب حالات میں رکھنے پر ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک ریکارڈڈ بیان میں سابق صدر محمود احمدی نڑاد نے خبردار کیا کہ ایرانی رجیم کو المناک واقعات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور نظام حکومت کو جڑوں سے اکھاڑا بھی جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی غلطیوں کی اصلاح کے بجائے ان پر اصرار کررہی ہے۔ اگر یہ روش برقرار رہی تو ایرانی رجیم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا اور المناک واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے حکومت اور برسراقتدار طبقہ المناک واقعات کا شکار ہوگا جس کے بعد ایرانی رجیم کو بھی اکھاڑا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ظلم زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا۔ میں حیران ہوں کہ حکومت ہوش کے ناخن کیوں نہیں لیتی۔ ظلم ایرانی رجیم کو جڑوں سے اکھاڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :