ایرانی رجیم تحریک طالبان کے جنگجوؤں کو اسلحہ و جنگی سازو سامان فراہم کر رہی ہے،افغانستان

صوبے فراہ میں کارروائی کے دوران ایرانی اسلحہ اور جنگی سازو سامان بھی برآمد کیا گیا ،پولیس چیف فضل احمد شیرزاد

جمعرات 17 مئی 2018 13:46

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) افغانستان کے صوبہ فراہ کے پولیس چیف فضل احمد شیرزاد نے کہا ہے کہ ایرانی رجیم تحریک طالبان کے جنگجوؤں کو اسلحہ اور جنگی سازو سامان فراہم کر رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فراہ صوبے کے پولیس چیف فضل احمد شیرزاد نے کہا کہ جنوب مغربی صوبے فراہ میں طالبان کے خلاف کی گئی تازہ فوجی کارروائی کے دوران طالبان کے قبضے سے ایرانی اسلحہ اور جنگی سازو سامان بھی برآمد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

فراہ صوبے کے پولیس چیف فضل احمد شیرزاد نے کہا کہ ایران طالبان تحریک کے جنگجوؤں کو اسلحہ اور فنڈز مہیا کررہا ہے تاکہ وہ فراہ ریاست اور ملک کے دوسرے علاقوں میں افراتفری پھیلا سکیں۔شیرزاد کاکہنا تھاکہ فراہ صوبے میں طالبان کے خلاف کارروائی کیدوران جنگجو اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ طالبان کے قبضے سے ملنے والے ہتھیار ایرانی ساختہ ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران طالبان کی مسلح مدد کررہا ہے۔پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ایران سرحدی صوبے فراہ میں انارکی پھیلانے کے لیے طالبان اور دوسرے جنگجو گروپوں کی مدد کر رہا ہے۔