ویسٹ انڈین کرکٹر برائوو کے گانے پر دھونی کی بیٹی جھوم اٹھی

جمعرات 17 مئی 2018 13:48

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن برائوو کی خوبصورت آواز کے جادو نے مہندر سنگھ دھونی کی بیٹی ’زیوا‘ کو جھومنے پر مجبور کردیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ویسٹ انڈین کرکٹر کا معروف ترین گانا’ چیمپئن‘ ہے ،جو 2016ء میں منظر عام پر آیا تھا ،ْجسے انٹرنیٹ پر خوب پذیرائی ملی تھی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی، بیٹسمین سریش رائنا سمیت دیگر کرکٹرز کے بچوں نے ڈیرن برائوو کے گانے چمپئن پر جھوم اٹھے اور جم کر ڈانس کیا ۔مہندر سنگھ دھونی کی بیٹی زیوا کو ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا گیا ،ْ گانے چیمپئن اور بچی کے ڈانس کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ،ْاس ویڈیو کو چند دن قبل بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کیا ۔

متعلقہ عنوان :