سعودی فٹ بال فیڈریشن: رشوت لینے پرمشہور ریفری پر تاحیات پابندی

فیفا کو روس میں ہونے والے ورلڈ کپ 2018 کے ریفریز پول سے ان کا نام خارج کرنے کی ہدایت فیفا نے کسی بیان سے قبل سعودی فٹ بال فیڈریشن سے مزید معلومات دینے کی درخواست ر دی

جمعرات 17 مئی 2018 13:48

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) سعودی فٹ بال فیڈریشن نے معروف ریفری فہد المرداسی پر رشوت لینے کے جرم میں تاحیات پابندی عائد کرتے ہوئے فیفا کو روس میں ہونے والے ورلڈ کپ 2018 کے ریفریز پول سے ان کا نام خارج کرنے پر زور دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فہد المرداسی نے ایک روز قبل ہی اعتراف کیا تھا کہ انھوں نے ایک میچ کے نتیجے کو بدلنے کے لیے رشوت لیا تھا جس کے بعد انھیں معطل کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ ریفری مقبول ترین ریفری ہیں جنھیں 2011 میں فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے اپنے پول میں شامل کیا تھا جس کے بعد انھوں نے برازیل میں ہوئے 2016 ریو اولمپکس اور 2017 میں روس میں کنفیڈریشنز کپ میں اپنے فرائض انجام دئیے تھے۔اے ایف پی کے مطابق فیفا کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور اس کے لیے مزید معلومات درکار ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب کی فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے فہد المرداسی پر فٹ بال سے متعلق سرگرمیوں پر تاحیات پابندی کے حوالے سے معلومات کو فیفا دیکھ رہی ہے۔فیفا نے مزید کسی بیان سے قبل سعودی فٹ بال فیڈریشن سے مزید معلومات دینے کی درخواست کی ہے۔