انٹر نیشنل تائیکوآنڈو چمپئن شپ شروع ،ْ 20مئی تک جاری رہے گی

قومی ٹیم انٹرنیشنل تائیکوآنڈو چمپئن شپ میں شرکت کیلئے نیپال پہنچ گئی

جمعرات مئی 13:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) قومی ٹیم انٹرنیشنل تائیکوآنڈو چمپئن شپ میں شرکت کیلئے نیپال پہنچ گئی ہے ۔۔پاکستان تائیکو آنڈوفیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق چمپئن شپ جمعرات شرع ہوگئی ہے جو سے 20مئی تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی جس میں 4 کھلاڑی عالمگیر علی ، محمد وقار، رفیع اللہ اور عدنان مقصود ایونٹ میں شرکت کے لئے پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قومی کھلاڑیوں نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں بھر پور تربیت حاصل کی اور ان سے ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ میں 12 سے 14ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے جس میں کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :