یمنی حکومت نے حوثی باغیوں کو قیدیوں کے تبادلے کی پیشکش کر دی

جمعرات 17 مئی 2018 13:48

صنعاء۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) یمنی حکومت نے حوثی باغیوں کو قیدیوں کے تبادلے کی پیشکش کی ہے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق موجود یمنی حکومت نے اس سلسلے میں ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سے ثالثی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یمنی حکومت چاہتی ہے کہ ماہ رمضان کے موقع پر تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ اس سے قبل بھی حوثی باغیوں اور یمنی حکومت کے مابین متعدد بار قیدیوں کے تبادلے ہو چکے ہیں، جس میں کئی سو افراد کی رہائی ممکن ہوئی۔ تاہم مارچ 2015ء میں سعودی عسکری اتحاد کے یمن پر حملوں کے بعد سے قید کیے جانے والوں کی اصل تعداد تاہم غیر واضح ہے۔

متعلقہ عنوان :