ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے گھر پر چھاپہ

جمعرات 17 مئی 2018 13:48

کوالالمپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) ملائیشیا کی پولیس نے رات گئے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی رہا ئش گاہ پر چھاپہ مارا، 7گھنٹے تک گھر کی تلاشی لی گئی، جاتے ہوئے پولیس اہلکار واپسی میں کئی ڈبے اپنے ساتھ لے گئے۔

(جاری ہے)

نجیب رزاق کے وکیل کے مطابق پولیس نے سابق وزیر اعظم کے گھر کی 7گھنٹے تک تلاشی لی،اس دوران کوئی دستاویزات قبضے میں نہیں لی گئیں اور پولیس حکام ذاتی استعمال کی کچھ اشیا کے ڈبے اپنے ساتھ لے گئے،جبکہ اس دوران پولیس کی درجنوں گاڑیاں نجیب رزاق کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھیں

متعلقہ عنوان :