یدیورپا نے کرناٹک کے 25 ویں وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا

جمعرات مئی 13:48

بنگلور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) ڈاکٹر بیاناییرے سدھ لنگپا یدیورپا نے کرناٹک کے 25 ویں وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ کابینہ کے دیگر ارکان کی حلف برداری کاپروگرام بعد میں ہوگا۔وہ تیسری بار وزیر اعلی کے عہدہ کی کمان سنبھال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کرناٹک کے یدیورپاآٹھویں بار شکاری پور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں. وہ 2014 میں شموگا سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ بنے تھے۔ 2007 میں وہ پہلی بار سات دن کے لئے وزیر اعلی بنے تھے اور 30 مئی 2008 کو دوسری بار وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالا تھا لیکن جولائی 2011 میں بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے انہوں نے استعفی دیا تھا۔وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی صدر امت شاہ اس حلف برداری کی تقریب میں شامل نہیں ہوئے۔