اسرائیلی سفارتکار ترکی سے میڈیا کی موجودگی میں بے دخل

جمعرات مئی 13:48

اسرائیلی سفارتکار ترکی سے میڈیا کی موجودگی میں بے دخل
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) ترکی نے اسرائیل کے سفارتکار کو میڈیا کی موجودگی میں ایئرپورٹ سے بے دخل کردیا۔۔ایران ٹی وی کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے تازہ واقعات کے بعد ترکی اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے اور امریکا کی جانب سے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے بعد ترکی نے اپنا سفیر فوری طور پر واپس بلاتے ہوئے اپنے ملک سے اسرائیلی سفارت کار کو چلے جانے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

ترکی نے اسرائیلی سفارت کار کی ملک بدری کے واقعے کی کوریج کے لیے میڈیا کو بلوالیا اور اسرائیلی سفارت کار کی عام افراد کی طرح تلاشی لے کر اسے ایئرپورٹ سے روانہ کردیا جبکہ یہ مناظر براہ راست دکھائے گئے۔