امریکا اور متعدد خلیجی ریاستوں کا حزب اللہ کی قیادت کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان

جمعرات 17 مئی 2018 13:48

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) امریکا اور متعدد خلیجی ریاستوں نے شدت پسند تنظیم حزب اللہ کی قیادت کے خلاف سخت پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کے مطابق یہ نئی پابندیاں کئی دیگر رہنماؤں کے علاوہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ پر بھی عائد کی گئی ہیں۔ حزب اللہ نے حال ہی میں لبنان میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ایران جوہری معاہدے کی دستبرداری کے بعد سے امریکی حکومت تہران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے پر تلی ہوئی ہے۔ اسی ہفتے کے دوران ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :