سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عزیز کی رمضان المبارک کے مقدس اور متبرک مہینہ کے آغاز پر پوری دنیا کے مسلما نوں کو مبارکباد

جمعرات 17 مئی 2018 13:48

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) سعودی عرب کے فرمانرواخادم لحرمیں شریفین شاہ سلمان بن عزیز نے رمضان المبارک کے مقدس اور متبرک مہینہ کے آغاز پر پوری دنیا کے مسلما نوں کو مبارکباددی ہے ۔ اور کہاہے کہ رمضان کا مقدس مہینہ مسلمانوں کے لئے ایک دوسرے کو معاف کرنے اور صلہ رحمی کرنے کا مو قع ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی گزٹ کے مطابق اپنے پیغام میں سعودی فرمانروا نے کہا کہ مرحوم شاہ عبدالعزیز کی طرف سے سعودی عرب کی بنیاد رکھے جانے سے لے کر اب تک سعودی عرب مذہب اسلام کی مثبت اور روشن ساکھ کو برقرار رکھنے میں کوشاں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مسلمانوں کے اسلامی اغراض و مقاصد اور مفادت کی بہتر طور پر خدمت کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے دنیا بھر کو دہشت گردی کا سامنا ہوا سعودی عرب اسی وقت سے اپنی تمام صلاحیتوں اور سیاسی قوت کو بروئے کار لاتے ہوئے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہاہے اور سعودی قیادت نے ہر فورم پر عزم کیا ہے کہ دہشت گردوں اور شدت پسندوں کا کسی مذہب اور تہذیب سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔