مسجد نبوی، روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچانے والے راستے کی تزئین مکمل

جمعرات 17 مئی 2018 13:54

مدینہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور شیخین رضی اللہ عنہما کی قبور پر سلام کے لئے پہنچانے والے راستے کو تیار کرنے کا کام مکمل کر لیا ۔ اس سلسلے میں متعلقہ گزر گاہ کے قالین کو سبز رنگ کے انتہائی قیمتی قالین سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مسجد نبوی میں شعبہ قالین کے سربراہ بندر الحسینی کے مطابق سٴْرخ رنگ کے سابقہ قالین کو اب سبز رنگ کے قالین سے بدل دیا گیا ہے۔ باب السلام سے لے کر باب البقیع تک ان کی مجموعی تعداد 250 ہے۔ اس اقدام کا مقصد مسجد نبوی کی زیارت کرنے والے ہر شخص کو عبادات اور روضے پر سلام پیش کرنے کے دوران پر سکون ماحول اور ہر ممکن سہولت اور آرام پیش کرنا ہے۔