عراق،بغداد خود کش دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک

جمعرات مئی 13:54

بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) عراق کے دارلحکومت بغداد کے نواحی علاقے الطارمیہ میں ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں کم سے کم 8 افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ شمالی بغداد میں گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب لوگ ایک بڑی تعداد میں تھے کہ اس دوران ایک خود کش بم بار نے ان میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑایا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے میں کم سے کم آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔آخری اطلاعات تک کسی گروپ کی طرف سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ الطارمیہ میں دہشت گردی کے واقعے کے باوجود حالات قابو میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :