محمود احمدی نژاد کی اپنے معاون حمید بقائی کو دوران حراست نا مناسب حالت میں رکھنے پر سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر کڑی تنقید

جمعرات 17 مئی 2018 13:54

محمود احمدی نژاد کی اپنے معاون حمید بقائی کو دوران حراست نا مناسب حالت ..
تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے اپنے سابق معاون حمید بقائی کو دوران حراست نا مناسب حالات میں رکھنے پر سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق اپنے ایک ریکارڈ بیان میں سابق صدر محمود احمدی نژاد نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی حکومتکو المناک واقعات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور نظام حکومت کو جڑوں سے اکھاڑا بھی جاسکتا ہے۔

احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی غلطیوں کی اصلاح کے بجائے ان پر اصرار کررہی ہے۔ اگر یہ روش برقرار رہی تو حکومت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا اور المناک واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد سابق معاون خصوصی حمید بقائی بھی مبینہ طور پر کرپشن کے الزام میں جیل میں قید ہیں۔